بیرالنگیشور جاترا مہوتسو میں وجئے سنگھ کی شرکت
بسواکلیان6 ستمبر (نامہ نگار)سابق رکن قانون ساز کونسل اور کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری وجئے سنگھ نے آج بسواکلیان اسمبلی حلقہ کے دھنورا کے گاؤں میں منعقدہ شری بیرالنگیشور جاترا مہوتسو میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے شری بیرالنگیشور دیو کے درشن کیے اور خصوصی پوجا ادا کی۔ بعد ازاں انہوں نے گاؤں کے مکینوں اور عقیدت مندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال کیا۔
وجئے سنگھ نے دعا کی کہ شری بیرالنگیشور دیو سبھی لوگوں کو خوشی، امن، خوشحالی اور اچھی صحت عطا فرمائے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں گاؤں کے مکین اور عقیدت مند موجود تھے۔









0 تبصرے