Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پرجا سیوا ابھیان: عوام سے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی اپیل

پرجا سیوا ابھیان: عوام سے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی اپیل


بیدر، 4 ستمبر ( نامہ نگار ) بیدر ضلع کے بھالکی تعلقہ کی سائی گاؤں ہوبلی کے مہیکر گاؤں میں واقع سرکاری ماڈل پرائمری اسکول (کرناٹک پبلک اسکول، مہیکر) کے احاطے میں 8 ستمبر 2026 کو صبح تعلقہ سطحی پرجا سیوا ابھیان منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی صدارت وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایت راج اور بیدر ضلع کے انچارج وزیر ایشور بی۔ کھنڈرے کریں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے بتائی۔ وزیر اعلیٰ کے اہم اور پرعزم منصوبے پرجا سیوا آندولن کے تحت منعقد ہونے والے اس پروگرام میں عوام کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے انچارج وزیر اور اراکین اسمبلی سے براہِ راست ملاقات کرکے درخواستیں پیش کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔عوام پنشن سے متعلق مسائل، پہنی/زمین کے ریکارڈ میں موجود مسائل، رہائش یا رہائشی پلاٹ سے متعلق مسائل، حکومت کی گارنٹی اسکیموں کے حصول میں پیش آنے والی دشواریاں اور دیگر سرکاری خدمات سے متعلق مسائل کے حل کے لیے درخواستیں داخل کرکے ازالہ حاصل کرسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نمونے کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرائیں اور آن لائن طریقے سے وصولی کی رسید حاصل کریں۔ انہوں نے عوام سے مذکورہ پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے