ایس پی دفتر بیدر میں ہیڈ کانسٹیبل سنتوش مہاراج کی شال پوشی و اعزاز
بیدر13 مئی ( نامہ نگار )ایس پی دفتر بیدر کے ڈی ایس بی شعبہ میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہے سنتوش مہاراج کو سال 2025 کے معزز وزیراعلیٰ تمغہ سے نوازے جانے پر ایک تہنیتی و اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر بدھ بیلکو سماجی، تعلیمی و ثقافتی ٹرسٹ کے صدر مہیش گورنالکر اور بدھ بسوا امبیڈکر یوتھ سنگٹھن کے رکن امر الاپور نے ایس پی دفتر پہنچ کر سنتوش مہاراج کی گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔مقررین نے سنتوش مہاراج کی محکمۂ پولیس میں انجام دی گئی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت انجام دیتے رہیں گے۔اس موقع پر پولیس افسر گنڈپا بھی موجود تھے۔








0 تبصرے