درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 622 ویں عرسِ شریف کی تقریبات 3، 4 اور 5 مئی 2026 کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیں گی۔

درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز رحمۃ اللہ علیہ  کے 622 ویں عرسِ شریف کی تقریبات 3، 4 اور 5 مئی 2026 کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیں گی۔


 کلبرگی3مئی (راست )درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز رحمۃ اللہ علیہ  کے 622 ویں عرسِ شریف میں 03 مئی 2026 (اتوار) کو جلوسِ صندل  مبارک نکالا جائے گا۔ 04 مئی 2026 (پیر) کو خدمتِ چراغاں ادا کی جائے گی۔ 05 مئی 2026 (منگل) کو ختمِ قرآن، زیارت اور قل کی محفل منعقد ہوگی۔ صندل سے ایک دن قبل یعنی 02 مئی 2026 (ہفتہ) کو شام 7:30 بجے آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ 03 مئی کو محبوب گلشن میں نمازِ عصر، تقدس مآب ڈاکٹر حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب سجادہ نشین کی زیرِ نگرانی ادا کی جائے گی۔ نماز کے بعد محفلِ سماع منعقد ہوگی، جس میں مشہور قوال حضرات اپنا کلام پیش کریں گے۔ اس کے بعد سجادہ نشین صاحب سمر ہاؤس میں صندل مبارک کی کشتی کو اپنے سر پر اٹھا کر جلوسِ صندل کو روانہ کریں گے۔ یہ جلوس جگت سرکل سے شروع ہو کر سوپر  مارکیٹ، کلاتھ بازار، مارکیٹ مسجد (جہاں مغرب و عشاء کی نماز ادا کی جائے گی)، اس کے بعد صراف بازار، بہمنی چوک، ہفت گنبد، نور باغ سے گزرتا ہوا رات گئے گیارہ سیڑھی پہنچے گا۔ وہاں حضرت سجادہ نشین صاحب جلوس کا استقبال کرتے ہوئے صندل مبارک کی کشتی کو اپنے سر پر اٹھا کر درگاہ کی طرف روانہ کریں گے، جہاں فاتحہ خوانی ہوگی۔ دیر رات درگاہ شریف کے گنبدِ مبارک کے باہر 22ویں خواجگان کی فاتحہ ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد سجادہ نشین صاحب گنبدِ مبارک میں داخل ہو کر صندل مالی کے تمام فرائض انجام دیں گے، جس کے بعد فاتحہ خوانی، تبرکات کی تقسیم اور بند سماع منعقد ہوگا۔ 04 مئی 2026 (پیر) کو دوپہر 1:30 بجے سماع خانہ میں سیمینار منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے مقالہ نگار اپنے مقالے پیش کریں گے، جبکہ خدمتِ چراغاں بھی ادا کی جائے گی۔ 05 مئی 2026 (منگل) کو نمازِ عصر کے بعد ختمِ قرآن اور قصیدہ بردہ شریف کا اہتمام کیا جائے گا، جس کے بعد فاتحہ خوانی اور تبرکات تقسیم کیے جائیں گے۔رات 10:30 بجے محفلِ قولی کا آغاز ہوگا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے معروف قوال حضرات اپنا کلام پیش کریں گے، اور یہ سلسلہ صبح نمازِ فجر تک جاری رہے گا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے