اسکولوں میں فحش گانوں پر رقص ممنوع، محکمۂ تعلیم کی سخت ہدایات

اسکولوں میں فحش گانوں پر رقص ممنوع، محکمۂ تعلیم کی سخت ہدایات قوانین کی خلاف ورزی پر ہیڈ ماسٹر اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی 


بنگلورو: ریاستی محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی نے اسکولوں میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریبات اور ثقافتی پروگراموں کے دوران بچوں کو فحش اور غیر اخلاقی گانوں پر رقص کرنے سے روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی اسکول میں ان احکامات کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ ہیڈ ماسٹر اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سرکاری و نجی تمام اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ایسے گانوں پر پرفارم کرنے کی اجازت نہ دیں جن کے بول غیر مناسب، فحش یا طلبہ کی عمر کے لحاظ سے ناموزوں ہوں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پروگراموں کے لیے ایسے گانوں کا انتخاب کیا جائے جو حب الوطنی، اخلاقی اقدار، مثبت پیغام اور ریاست کرناٹک کی تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتے ہوں۔

محکمہ نے اساتذہ کو خصوصی ذمہ داری سونپتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ طلبہ کے کسی بھی گانے پر پرفارم کرنے سے قبل اس کے بول اور مواد کی مکمل جانچ کی جائے۔ محکمہ کے ایک عہدیدار کے مطابق کئی مواقع پر یہ دیکھا گیا کہ بچے غیر اخلاقی مواد والے گانوں پر رقص کرتے نظر آئے، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔

اساتذہ کو طلبہ کے ملبوسات پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ بچے مہذب اور مناسب لباس میں نظر آئیں۔ سرکلر میں فلمی کرداروں یا غیر مناسب اسٹیج پرفارمنس کی نقل پر بھی روک لگانے کی بات کہی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کرناٹک رکشنا ویدیکے سوابھیمانی بنگلورو نامی تنظیم کی درخواست کے بعد کیا گیا، جس میں اسکولوں میں بچوں کو فحش گانوں پر رقص سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ادھر بعض نجی اسکولوں نے پہلے ہی سالانہ تقریبات میں فلمی گانوں کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے موضوعاتی پروگرام شروع کر دیے ہیں۔ ان اسکولوں میں چھوٹے بچوں کے لیے پھول، موسیقی، جانوروں اور اخلاقی موضوعات پر مبنی پروگرام جبکہ بڑے طلبہ کے لیے حب الوطنی، تاریخی اور لوک گیتوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے