سیڈم میں بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے کسان کے خاندان کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا۔
سیڈم 21 مئی ( ناز میڈیا ) ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے جکاناپلی گاؤں کے کسان اشپا کے اہلِ خانہ کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ چیک تقسیم کیا، جن کی موت بجلی گرنے کے افسوسناک واقعہ میں ہوئی تھی۔
امدادی چیک حوالے کرنے کے بعد وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قدرتی آفات کے دوران خصوصی احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور گرج چمک کے وقت کھیتوں اور کھلی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔وزیر نے متوفی کسان اشپا کی اہلیہ اور بچوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر تحصیلدار، مقامی قائدین، خاندان کے افراد اور گاؤں کے معززین بھی موجود تھے۔








0 تبصرے