بیمَل کھیڑا میں 5 ستمبر کو ’پرجا سیوا آندولن–جن اسپندن‘ اجلاس رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلدالے کی صدارت میں عوامی مسائل پر ہوگا غور
بیدر4 ستمبر ( نامہ نگار )عوامی مسائل، شکایات اور مشکلات سن کر ان کا فوری حل تلاش کرنے کے مقصد سے 5 ستمبر کو دوپہر 12 بجے بیمَل کھیڑا گرام پنچایت دفتر میں ’پرجا سیوا آندولن–جن اسپندن‘ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔بیدر جنوبی حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلدالے نے بیمَل کھیڑا ہوبلی کے اطراف کے دیہات کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسائل اور شکایات تحریری شکل میں پیش کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کریں۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں اجلاس کے دوران عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ زیر التوا مسائل کے حل کے لیے بھی متعلقہ افسران کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ڈاکٹر شیلندر بیلدالے نے کہا کہ حلقے کے ہر شہری کے مسائل کا ازالہ کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کریں اور ’پرجا سیوا آندولن–جن اسپندن‘ پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں۔
یہ اطلاع بیدر جنوبی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلدالے کے میڈیا کوآرڈینیٹر و معاون ناگیش سدّا نے دی ہے۔







0 تبصرے