ٹھیکیدار سے رقم وصولی مہنگی پڑی، ایگزیکٹو انجینئر سمیت دو گرفتار
بیدر 26فروری(نامہ نگار ) ایک ٹھیکیدار سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے دیہی پینے کے پانی اور صفائی محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر رام لنگپا بیرادَر اور ملازم بابو کو لوکایکت پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ذرائع کے مطابق بیدر ضلع پنچایت احاطے میں واقع دفتر پر جمعرات کے روز لوکایکت پولیس نے چھاپہ مارا۔ کام کے بل کی ادائیگی کے سلسلے میں ٹھیکیدار سے 50 ہزار روپے رشوت لیتے وقت ایگزیکٹو انجینئر رام لنگپا بیرادَر اور ملازم بابو گرفتار کر لیے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ لوکایکت ایس پی سداراجو کی رہنمائی میں ڈی وائی ایس پی ہنومنت رائے کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی انجام دی اور متعلقہ دستاویزات کی جانچ بھی کی گئی۔









0 تبصرے