بیدر کے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے دفتر میں یومِ جمہوریہ کی پرچم کشائی
بیدر26 جنوری (نامہ نگار) بیدر شہر کے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، بیدر کے دفتر میں 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریب انتہائی احترام اور جوش و خروش سے منائی گئی۔تقریب کا آغاز محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منجوناتھ سلولی نے کیا، جنہوں نے پہلی منزل پر مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصاویر پر عقیدت کے ساتھ پوجا کی، اور پھر قومی پرچم کو فخر سے لہرایا۔اس موقع پر نامور صحافی شیو شرنپا والی، کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن کے ضلع جنرل سکریٹری شیوکمار سوامی،روزنامہ کے بی ایں ٹائمز بیدر اور روزنامہ سالار کے نمائندہ و کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹس اسوسییشن بیدر کے ایگزیکٹیو رکن محمد علیم الدین بندہ نوازی اور محکمہ کے دیگر معزز افسران جیسے وجے کرشنا سولاپورہ، تنویر اقبال، سومی داس، بندوسر، ناگاشیٹی، گیتا بائی، اویناش بھی موجود تھے۔








0 تبصرے