آر ایس ایس نظم و ضبط، خدمت اور حب الوطنی کی تربیت دینے والا گروکل ہے: آر اشوک
بنگلورو، 25 اکتوبر( نامہ نگار ) کرناٹک اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آر اشوک نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس کی جین نگر یونٹ کی جانب سے منعقدہ پتھ سنچالن (مارچ) میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مارچ میں شرکت پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
آر اشوک نے آر ایس ایس کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک ایسا گروکل ہے، جہاں نظم و ضبط، خدمت، لگن اور حب الوطنی کی تعلیم دی جاتی ہے۔
اس پروگرام میں کرناٹک قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف چلاوادی ٹی نارائن سوامی، رکن اسمبلی سی کے رام مورتی کے علاوہ آر ایس ایس کے ہزاروں رضاکاروں، کارکنوں اور خیر خواہوں نے شرکت کی۔









0 تبصرے