نارنجہ کوآپریٹو شوگر فیکٹری کی 41ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ 25 ستمبر کو
بیدر 23 ستمبر (نامہ نگار) نارنجہ کوآپریٹو شوگر فیکٹری لمیٹڈ، جی۔ این۔ نگر، امام پور، بیدر کی 2025-26 کی 41ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ جمعہ 25 ستمبر 2026 کو دوپہر 12:20 بجے فیکٹری کے احاطے میں منعقد ہوگی۔یہ اجلاس فیکٹری کے صدر سوریہ کانت ناگامارپلی کی صدارت میں منعقد کیا جائے گا۔ فیکٹری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2025-26 کی سالانہ رپورٹ کی کتابیں پہلے ہی تمام اراکین تک پہنچائی جاچکی ہیں۔اگر کسی رکن کو کسی وجہ سے سالانہ رپورٹ کی کتاب موصول نہ ہوئی ہو تو اس پریس اطلاع کو ہی اجلاس کا دعوت نامہ تصور کرتے ہوئے تمام کسان اراکین سے سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔







0 تبصرے