محکمہ موسمیات کی پیش گوئی: مانسون 4 سے 5 دن تاخیر سے داخل ہوگا

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی: مانسون 4 سے 5 دن تاخیر سے داخل ہوگا


حیدرآباد 17 مئی ( نامہ نگار )ریاست تلنگانہ میں اس مرتبہ جنوب مغربی مانسون کے تاخیر سے داخل ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون جون کے پہلے ہفتے میں ریاست میں داخل ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ اس بار پچھلے سال کے مقابلے میں مانسون کی آمد 4 سے 5 دن تاخیر سے ہوگی۔ مانسون عام طور پر 26 تاریخ کو کیرالہ سے ٹکراتا ہے اور اس کے بعد تقریباً 4 سے 7 دن کے اندر تلنگانہ میں داخل ہوتا ہے۔اس وقت جنوب مغربی مانسون انڈمان و نکوبار جزائر، خلیج بنگال اور بحیرہ عرب کے کچھ حصوں تک پھیل چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آگے بڑھنے کے لیے موسمی حالات سازگار ہیں اور اس کے مزید پیش قدمی کرنے کی توقع ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے