بیدر کے معروف تاجر الحاج محمد ایاز الحق کے داماد محمد افتاب وسیم انتقال کرگئے
بیدر 21 مئی ( نامہ نگار )یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ شہریانِ بیدر کو دی جاتی ہے کہ جناب محمد افتاب وسیم صاحب،اسسٹنٹ آر ٹی او گلبرگہ، ولد مرحوم جناب محمد ظہیر الدین صاحب (سابق آر ٹی او) کا آج اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔مرحوم، بیدر کے معروف تاجر الحاج جناب ایاز الحق صاحب، مالک کرناٹک چھالیا اسٹور بیدر کے دوسرے نمبر کے داماد تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز جمعرات 21 مئی 2026ء، بعد نماز ظہر، موتی مسجد کالی مسجد جبری روڈ بیدر میں ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ موتی مسجد کالی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔مزید معلومات کے لیے 7619328897 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








0 تبصرے