ضرورت مندوں کے لیے خوشخبری: عثمان آباد، مہاراشٹر میں اجتماعی شادیوں کا عظیم پروگرام، رجسٹریشن جاری
عثمان آباد یکم اپریل ( ناز میڈیا )ریاست مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد میں مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے ایک عظیم فلاحی اقدام کے تحت 51 اجتماعی شادیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بابرکت پروگرام حضرت خواجہ شمس الدین غازیؒ ویلفیئر سوسائٹی، عثمان آباد کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی معروف سماجی شخصیت سید نادر اللہ حسینی کر رہے ہیں۔یہ سلسلہ گزشتہ 18 برسوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس کے تحت اب تک 650 سے زائد جوڑوں کی شادیاں انجام دی جا چکی ہیں۔ یہ اقدام اس بات کی روشن مثال ہے کہ خلوصِ نیت اور جذبۂ خدمت کے ذریعے معاشرے میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف ضرورت مندوں کے لیے سہارا ہے بلکہ انسانی ہمدردی، بھائی چارے اور سماجی یکجہتی کی ایک بہترین مثال بھی پیش کرتا ہے۔اگر اسی طرح کے فلاحی اقدامات ہندوستان کے ہر ریاست اور ہر ضلع میں مستقل طور پر جاری رہیں، تو یقیناً معاشرے میں ایک مثبت انقلاب برپا ہو سکتا ہے، جہاں غریب اور ضرورت مند افراد بھی عزت اور آسانی کے ساتھ اپنی زندگی کے اہم مراحل طے کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق، یہ بابرکت تقریب 19 اپریل 2026 کو دارالعلوم شمسیہ، غازی محلہ، عثمان آباد میں منعقد ہوگی، جہاں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد ایسے افراد کی مدد کرنا ہے جو مالی مشکلات کے باعث شادی جیسے اہم فریضے کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔منتظمین کے مطابق، شادی کے خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ اہل افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے اپنے نام درج کروا کر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے اس نمبر 9822459140 پر رابطہ کریں








0 تبصرے